ابنا: پاکستان کے صدر زرداری نے اس ملاقات میں کہاہے کہ افغانستان میں امن کاواحدراستہ مذاکرات اور مفاہمتی عمل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مفاہمتی عمل میں تمام فریقین کے جائز تحفظات کا خیال رکھا جائے گا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق ون ٹوون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پربھی مذاکرات ہوئے۔ صدر زرداری کاکہناتھاکہ پاکستان جنگ زدہ افغانستان میں مستحکم اور طویل المیعاد امن کے قیام کی ہر کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔برطانوی وزیراعظم اس سے قبل افغانستان کےغیراعلانیہ دورے پرکابل پہنچے جہاں اس نے افغان صدر کرزائی سے ملاقات کی۔...../169
29 جون 2013 - 19:30
News ID: 435341
پاکستان کےصدر آصف علی زرداری سے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملاقات کی ہے۔